پاکستان عوام راج پارٹی کے سربرہ و پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید خان دستی نے ایک ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا کہ سی ٹی ڈی نے میرے گھر میں چھاپے کے دوران میرے گھر کی عزت لوٹ لی ۔
سربراہ عوامی راج پارٹی جمشید خان دستی نے رات کو ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی اور پولیس پر الزام عائد کیا کہ پولیس رات کو زبردستی میرے گھر میں گھس آئی اور میری فیملی کیساتھ بدتمیزی کرتی رہی اور تلاشی کے دوران موبائل فون اور دیگر اشیاء گھر لیکر چلی گئی۔
جمشید خان دستی کا کہناتھا کہ سی ٹی ڈی چار گھنٹوں تک میرے گھر والوں کیساتھ کھلواڑ کرتی رہی میرے گھر کی عورتوں کی عزت کیساتھ کھیلتی رہی انھوں نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ میں اس حالت میں اپنا دماغی توازان کھونے والا ہوں میری بیوی کیساتھ جو کیا گیا میں اب مرنا چاہتا ہوں مجھے گولی مار دی جائے سی ٹی ڈی نے مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا۔
انھوں نے کہا میں یہ ازیت 9 ماہ سے برداشت کر رہا ہوںہردورسے روز سی ٹی ڈی کے لوگ چھاپے مارتے ہیں لیکن اس بار تیس سے چالیس گاڑیوں میں آئے میری فیملی کیساتھ جو کچھ ہوا ہے میں بتا نہیں سکتا۔ یہ الیکشن لڑنے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔