عوام نے بھارت کی مدد سے افغانستان کی آبی جارحیت پاکستانیوں خصوصاً پشتونوں کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔
عوام نے بھارت کی مدد افغانستان کی آبی جارحیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دریائے کنڑ پر پراجیکٹ پاکستانیوں خصوصاً پشتونوں کے لیے خطرہ ہے۔ عوام نے افغانستان کا بھارت کی مدد سے دریائے کنہار پر پراجیکٹ بنانے کو مسترد کردیا۔
عوام کا کہنا ہے کہ افغانستان نے بھارت کے مدد سے اس پراجیکٹ کے ذریعے خیبر پختونخوا کے زرعی زمین پر پانی روک کر آبی جارحیت کا اقدام اٹھایا ہے، افغانستان کے پاس اپنے وسائل نہیں ہیں اسے لیے وہ غیر ملکی امداد لے رہا ہے۔
عوام نے کہا کہ پاکستان نے ان لوگوں کے لیے قربانیاں دیں ہیں، ہزاروں لوگ شہید ہوئے ہیں، افغانستان پر جب بھی مشکل وقت آیا ہے پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے اسکے ساتھ کھڑا ہوا ہے تاہم افغانستان ایک طرف پختونوں کا نعرہ لگاتا ہے اور دوسری طرف خیبر پختونخواہ کا پانی بند کرتا ہے۔
عوامی حلقوں کے مطابق افغانستان تسلیم شدہ ملک نہیں ہے، بہت سے ممالک نے اسکو ابھی تک تسلیم نہیں کیا، افغانستان جو بھی کر رہا ہے وہ بھارت کی وجہ سے کر رہا ہے اور اس اقدام سے افغانستان کے پاکستان کے حوالے سے اصل عزائم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔






















