پاکستان میں نئے سال کا سورج نئی امیدوں کیساتھ طلوع ہوگیا۔
پاکستانی عوام کی ملک و قم کی خوشحالی کیلئے دعائیں،شہریوں نے بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کی امیدیں وابستہ کرلیں۔
دن کا آغاز مساجد میں خصوصی دعائوں سے ہوا نئے سال میں ملکی ترقی خوشحالی اور امن کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔
نئے سال کے آغاز کے موقع پر شہریوں نے خاص طورپر مظلوم فلسطینیوں اور بھارتی مظالم کے ستائے کشمیریوں کی آزادی کیلئے بھی دعائیں کیں۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ 2023 میں ریکارڈ توڑ مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی، امید ہے کہ 2024 میں مہنگائی پر قابو پاکر عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔
نئے سال کے آغاز پر شہریوں نےحکومت سے امیدیں لگا لیں ،کہا کہ امید ہے کہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔