فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تاریخ میں پہلی بار دسمبر میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کرلیا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بھی ریکارڈ 4 ہزار 468 ارب روپے ٹیکس محاصل کی مد میں اکٹھے کئے گئے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023ء میں تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بھی ریکارڈ 4 ہزار 468 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ٹیکس محاصل ایک ہزار 40 ارب روپے زائد رہے۔
ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا دسمبر ٹیکس ریونیو 3 ہزار 428 ارب روپے رہا تھا۔