ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ پاکستان میں دو قومیں رہتی ہیں ایک ظالم دوسری مظلوم، ایم کیو ایم عوام دشمن نہیں، نظام دشمن جماعت ہے۔
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں تقریب کے دوران کارکنوں کو پارٹی میں شمولیت کی مبارکباد دی۔ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اس موقع پر پارٹی میں شمولیت اختیار کی انہوں نے مشکل فیصلہ کیا، خوش آمدید کہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان عوام دشمن نہیں نظام دشمن جماعت ہے، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، فنکشنل لیگ اور پی ٹی آئی سب کا وجود جاگیردارانہ نظام کی بدولت ہوا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں دو قومیں رہتی ہیں ایک ظالم دوسری مظلوم، ایم کیو ایم پاکستان لسانی نہیں قومی فکر رکھتی ہے۔