کراچی پولیس نے سال نو پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے بڑا قدم اٹھالیا، کیماڑی پولیس نے لائسنس یافتہ اسلحہ بطور امانت جمع کرنا شروع کردیا۔
کراچی پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا، کیماڑی پولیس نے شہریوں کا لائسنس یافتہ اسلحہ بطور امات جمع کرنا شروع کردیا۔
پولیس کے مطابق اب تک 68 لائسنس یافتہ ہتھیار بطور امانت جمع کئے جاچکے ہیں، شہریوں کا لائسنس یافتہ اسلحہ کل مالکان کو واپس کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری اور نہتے فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں شہادت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں سال نو کی تقریبات کیلئے دیئے گئے اجازت نامے منسوخ کردیئے ہیں۔
کراچی میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، کراچی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کمشنر کراچی سلیم راجپوت کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کا فیصلہ سال نو کے باعث کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق شہر میں اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور فائر کریکر چلانے پر پابندی عائد ہوگی، پابندی آج رات سے یکم جنوری کے اختتام تک جاری رہے گی۔