پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے چھ بڑے سیاسی گھرانوں نے الیکشن سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
رپورٹ کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 6 بڑے سیاسی گھرانے الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوگئے اور چوہدری زاہد نذیر، رانا زاہد توصیف، کموکا، راجہ نادر پرویز نے کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کروائے۔
میاں امجد یٰسین اور انور بلوچ کی فیملیز میں سے بھی کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔
2013 اور 2018 میں ممبر قومی اسمبلی ( ایم این اے ) منتخب ہونیوالے عاصم نصیر نے کاغذات جمع نہیں کروائے جبکہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ٹکٹ پر جیتنے والے سابق ایم این اے فیض اللہ کموکا نے بھی الیکشن میں حصہ نہ لیا۔
بھٹو دور سے سیاست میں حصہ لینے والے خالد امتیاز بلوچ کے گھرانے سے بھی کاغذات جمع نہ ہوئے جبکہ رانا زاہد توصیف اور رانا آصف توصیف بھی الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
علاوہ ازیں راجہ نادر پرویز اور میاں امجد یٰسین کی فیملی سے بھی کسی فرد نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔