محکمہ بلدیات پنجاب نے ’اب گاؤں چمکیں گے‘ منصوبے سے 10 کروڑ (100 ملین) روپے کا ریونیو اکٹھا کرلیا، یہ رقم دیہات میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی۔
سیکریٹری بلدیات پنجاب کا کہنا ہے کہ ’اب گاؤں چمکیں گے‘ سے حاصل ہونیوالا ریونیو متعلقہ دیہی یونین کونسل اور گاؤں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 82 لاکھ 68 ہزار 830 روپے ریونیو اکٹھا کیا، دوسرے مرحلے میں 9 کروڑ 44 لاکھ 14 ہزار 750 روپے جمع ہوئے۔
مزید جانیے : پنجاب کے دیہات پر ''اب گاؤں چمکیں گے'' کے نام سے نیا ٹیکس لاگو
سیکریٹری بلدیات احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ فیس کی ادائیگی سے دیہات میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا، سینی ٹیشن فیس کی وصولی کو بہتر بنانے کیلئے لیے ویلیج کمیٹیوں اور مینجمنٹ کمیٹیوں کو متحرک کردیا ہے۔