نگران پنجاب حکومت نے سردی کی چھٹیوں میں 9 جنوری تک توسیع کردی۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ نے سردی میں اضافے کے باعث چھٹیوں میں توسیع کا حکم دیا۔
نگران پنجاب حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کردی، صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے 9 جنوری تک بند رہیں گے، کلاسز کا آغاز 10 جنوری سے ہوگا۔
نگران وزیر تعلیم منصور قادر کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ سردی کی شدت بڑھنے کے باعث کیا، چھٹیوں کے بعد 10 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں نجی و سرکاری اسکولز، کالجر اور جامعات پر ہوگا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب اور محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے چھٹیوں میں اضافے کے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیئے۔ گزشتہ سال بھی سردی کی شدت میں اضافے پر موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی تھی۔