تحریک انصاف کے درجنوں امیدواروں و رہنماؤں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی شکایت کردی۔
تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی شکایات سامنے آگئیں، 54 پی ٹی آئی اُمیدواروں اور رہنماؤں نے الیکشن کمیشن میں درخواست دیدی۔
الیکشن کمیشن میں دی گئی درخواست میں وفاق، چاروں صوبائی حکومتوں، 17 ڈی آر اوز، نادرا، پیمرا اور پی ٹی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں پی ٹی آئی رہنماؤں، امیدواروں اور کارکنوں کیخلاف کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست کے ساتھ 49 حلقوں میں پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کی لئے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور آخری روز پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بانی عمران خان سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں۔