دودھ کے نام پر سفید جعلی محلول تیار کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں آگیا
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر چونیاں میں واقع غلام عباس حویلی پر چھاپہ مارا ۔ اس دوران تین ہزارپانچ سو لٹر جعلی دودھ نما محلول اڑتالیس کلو گھی ۔ سینتیس کلو پاؤڈر تلف کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔
فوڈ اتھارٹی نے دو دودھ بردار گاڑیاں دو مکسنگ مشینیں اور ڈرم ضبط کر لیں ۔
جعلی تیار دودھ لاہور میں مختلف دکانوں اور گھروں میں سپلائی کیا جانا تھا ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ جعلی دودھ پاوڈرپانی ویجیٹیبل آئل اور کیمیکلز سے تیار کیا جا رہا تھا ۔
ناقص دودھ کا استعمال پیٹ معدہ اور آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے