نگران حکومت کی جانب سے قائم کردہ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے سابق ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) انٹرسروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی ) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو طلب کرلیا۔
فیض آباد دھرنے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور دھرنے کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے انکوائری کمیشن نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو تحقیقات کے لئے آئندہ ہفتے طلب کر لیا ہے۔
کمیشن کی جانب سے وزارت دفاع کے ذریعے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو نوٹس بھجوایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوٹس میں فیض حمید کو اگلے ہفتے کمیشن میں اپنا ریکارڈ بیان کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فیض حمید کو فیض آباد دھرنا کمیشن نے دوسری بار طلب کیا ہے۔