محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک لاہورکا موسم مزید سرد اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دھندکی وجہ سے سموگ میں کمی واقعہ ہوگئی،لیکن سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا،بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک سردی سے بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس میں نمونیا کے کیسز زیادہ ریکارڈ کیے جارہے ہیں،
اس کے علاوہ شہرکا ایئرکوالٹی انڈیکس بھی بہتر ہو گیا،سڑکوں پر دھند کا راج دھند کے پیش نظر موٹروے کو بھی متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا۔
موٹروےایم 3 فیض پور سےرجانہ دھند کے باعث بند ہے،ایم 5 شیر شاہ سے اوچ شریف ,ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا۔
ترجمان موٹروے کا کہنا ہےکہ دھند ختم ہوتے ہی موٹروے کھول دی جائے گی شہریوں سے اپیل ہے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔