پنجاب بھر میں ایم بی بی ایس کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے، صوبے کے 45 سرکاری اور نجی میڈیکل کالجوں کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد امیدوار امتحان دے رہے ہیں۔
ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق پنجاب میں ایم بی بی ایس کے سالانہ تحریری امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے جو یکم مارچ 2024ء تک جاری رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں 2600 امیدوار امتحان دے رہے ہیں، ایم بی بی ایس پروفیشنل امتحانات کیلئے 14 شہروں میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے، 700 اساتذہ نگرانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق آزاد کشمیر میں میرپور اور راولاکوٹ میں ایم بی بی ایس کے امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
ڈینٹل کالجوں کے بی ڈی ایس سالانہ پروفیشنل امتحانات 5 جنوری سے 11 مارچ کے دوران ہوں گے۔