پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر میر حمزہ نے کہا ہے کہ آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی وکٹ حاصل کرنا میرے لئے اہم موقع تھا، پاکستان کی نمائندگی فیملی کے لیے بڑا اعزاز ہے۔
میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران فاسٹ باؤلر میر حمزہ کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان کے لیے اچھا تھا ، باؤلرز نے اچھی باؤلنگ کی اور آسٹریلیا کی 6 وکٹیں گر گئیں ہیں، ہم اب بھی میچ میں ہیں۔
فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ہم کل اچھی باؤلنگ کریں تو ہمارے پاس میچ جیتنے کا چانس ہے ، نئی بال ہمیشہ سوئنگ ہوتی ہے ، پچ میں باؤلرزکے لیے مدد تھی، آج کا دن خواب کی طرح تھا۔
میر حمزہ کا کہنا تھا کہ عبداللہ شفیق اچھا فیلڈر ہے ، کیچز چھوٹنا گیم کا حصہ ہے تاہم، ہم کوشش کررہے ہیں کہ جلد وکٹٰیں لیں اور کم ہدف کو حاصل کریں۔
یہ بھی پڑھیں ۔قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے اپنی غلطی تسلیم کرلی
انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ میچز میں اچھی بولنگ کی لیکن بدقسمتی سے وکٹ نہیں ملی، میں نے اپنی نارمل باؤلنگ کی زیادہ کچھ خاص کوشش نہیں کی ، نئے بلے باز کو سوئنگ سے پریشان کرتا ہوں، دماغ میں تھا جب بھی موقع ملے پرفارم کروں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی پیس سے آؤٹ کرتا ہے کوئی سوئنگ سے امپائرزکے فیصلےدونوں ٹیموں کےلیےہوتے ہیں ہمارا ایک ہی مقصد ہے یہاں پر ٹیسٹ جیتیں کوشش ہے 20 آؤٹ کر کے میچ جیتیں۔