پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی کاروبار میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے دوران بینچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس 1250 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد 62 ہزار کی حد دوبارہ بحال کرلی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 1275 پوائنٹس بڑھکر 62150 پوائنٹس پر جا پہنچا جو گزشتہ روز 60 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 15 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 282 روپے 05 پیسے میں جاری ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 16 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 37 پیسے پر آگیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر20 پیسے سستا ہوکر283 روپے 50 پیسے پر آگیا۔