سی ٹی ڈی نے مقابلےمیں مارے جانیوالے ہائی پروفائل دہشت گرد غضنفر ندیم کے ساتھی دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی ماراجانیوالا دوسرادہشت گردیونس آرمی کیمپ شکئی حملے سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دو روز قبل چنیوٹ میں سی ٹی ڈی فیصل آباد کے ہاتھوں مارا جانے والا دوسرا دہشت گرد یونس کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم رکن تھا - یونس ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو ڈکیتی وقتل کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا یونس کی شناخت نادرا ریکارڈ کی مدد سے کی گئی یونس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیاں کیں۔
حکام کا دعوی ہے کہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بم حملوں میں دہشت گرد یونس کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔