پاکستان میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کو پریشان کر رکھاہے جبکہ جوں جوں سردی میں اضافہ ہو رہاہے ویسے ہی انڈوں کی قیمت آسمان چھونے لگی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انڈوں کی فی درجن قیمت 380 روپے پر پہنچ گئی ہے یعنی ایک انڈہ تقریبا 35 روپے تک فروخت ہو رہاہے ۔ سردیوں میں انڈے ہر گھر کی ضرورت ہوتے ہیں جو سردی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن پاکستانی عوام مہنگائی سے پریشان انڈوں کی خرید میں بھی مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی ہے ۔