کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) جمیل مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے، وہ این اے 231 سے الیکشن لڑیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی کیپٹن (ر) جمیل مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے، وہ ضلع ملیر کے حلقہ این اے 231 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔
کیپٹن (ر) جمیل نے ن لیگ میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ این اے 231 ملیر، کراچی سے الیکشن میں حصہ لیں گے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی اراکین اسمبلی سابق وزیراعظم کا ساتھ چھوڑ کر جاچکے ہیں۔