پاکستان تحریک انصاف کےانٹراپارٹی انتخابات کالعدم ہونے کے بعدپی ٹی آئی پورے ملک میں دو سو چھبیس مخصوص نشستوں کے انتخاب سے باہر ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کالعدم ہونے کے بعد تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہےتحریک انصاف ملک بھرمیں226مخصوص نشستوں کےانتخاب سے باہر ہوگئی پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں خواتین کی60،اقلیتوں کی10سیٹوں کےمقابلےسےباہر ہوگئی۔
تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں خواتین کی66،اقلیتوں کی8سیٹوں کی دوڑسےبھی آؤٹ ہوگئی پی ٹی آئی سندھ اسمبلی میں خواتین کی 29،اقلیتوں کی 9 سیٹوں کے لئے نااہل قرار پائی ہے پی ٹی آئی کےپی اوربلوچستان میں بھی مخصوص نشستوں کیلئےحصہ نہیں لےسکتی۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں روک رکھی ہیں تحریک انصاف نےالیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔