پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں نے اقلیتی امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں جمع کرادیں۔ ن لیگ نے سب سے زیادہ 14، پی پی نے 6 اور استحکام پارٹی نے 3 امیدوار نامزد کئے ہیں، تحریک انصاف کی فہرست شامل نہیں کی گئی۔
پاکستان بھر میں 8 فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی، آج (اتوار 24 دسمبر کو) کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن تھا، اس سے بل 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کی تھی۔
پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرست بھی جمع کرادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے 14، پی پی 6، جماعت اسلامی 4، استحکام پاکستان پارٹی 3، پی ٹی آئی ایک، پاکستان نظریاتی پارٹی ایک اور تحریک لبیک پاکستان اقلیتی نشستوں کیلئے 2 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل سیاسی جماعتیں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے بھی اپنے امیدواروں کی فہرست جمع کراچکی ہیں۔