پنجاب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر سیاسی جماعتوں کی ترجیحی فہرست سماء نے حاصل کر لی الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحی لسٹ روک لی ۔
الیکشن کمیشن نےپاکستان تحریک انصاف کی ترجیحی لسٹ روک لی پی ٹی آئی کی جانب سےمخصوص نشستوں پرترجیحی لسٹ کمیشن کو بھجوائی گئی انتخابی نشان نہ ہونےپرپی ٹی آئی کی لسٹ جاری نہیں کی گئی۔
مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں کی ترجیحی لسٹ میں 20 نام شامل ہیں ن لیگ کی لسٹ میں طاہرہ اورنگزیب کا پہلا ،شائشتہ پرویز کا دوسرا نمبر ہےمسلم لیگ ن کی ترجیحی لسٹ میں مریم اورنگزیب کا تیسرا نمبر ہے۔
پیپلزپارٹی کی ترجیحی لسٹ 6 ناموں پر مشتمل ہے پی پی کی لسٹ میں حناربانی کھرکا پہلا،ثمینہ خالدگھر کی کا دوسرا نمبر ہے۔
آئی پی پی کی ترجیحی لسٹ میں منیزہ حسن کاپہلا،فردوس عاشق کا دوسرا نمبر ہے استحکام پاکستان کی ترجیحی لسٹ میں تیسرےنمبرپر آسیہ عظیم شامل ہے۔