سردیوں میں اضافے کے ساتھ ہی وادی سوات کے مختلف علاقوں میں سیاحت عروج پر پہنچ گئی۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے سیاحوں اور اہل علاقہ کے لئے خصوصی فیسٹولز کا انعقاد بھی جاری ہے۔
کالام میں پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے کلچرل فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ رنگا رنگ میلے میں جیپ ریلی، کرکٹ، والی بال، کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔ علاقائی فنکاروں نے اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیا۔ فیسٹول کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیسٹولز کا انعقاد علاقے میں امن کی بہترین مثال ہے۔
قبل ازیں رواں ماہ کے وسط میں سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں پاک فوج کے تعاون سے جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مالم جبہ میں جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے ایڈیشن پاک فوج کے تعاون سے منعقدہ کیا گیا۔
ریلی میں پاکستان بھر سے 30 جیپ اور 15 بائیکس حصہ لے رہی ہیں۔ ریلی کے شرکاء نے پشاور موٹروے انٹرچینج سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور سڑکوں اور آف روڈ سفر کرتے ہوئے ریلی مالم جبہ پر اختتام پذیر ہوئی۔