پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان بلال بن ثاقب کو انسانیت کی خدمت کے اعتراف میںبرطانوی ایوارڈ ایم بی ای سے نوازا گیا ۔ شہزادی این نے بلال بن ثاقب کو ایوارڈ دیا۔
نوجوان بلال بن ثاقب کو یہ ایواڈ کورونا کے دوران بہترین خدمات کےاعتراف میں دیا گیا ، جبکہ برطانوی شاہ چارلس نے ان کیلئے اس اعزاز کی سفارش کی تھی ۔
پاکستانی نژادبلال ثاقب نے کورونا میں لاک ڈاؤن کے دوران ون ملین میلز کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز ، ضرورت مندوں اور بےگھر افراد کو مفت کھانا فراہم کیا تھا ۔