مترنم آوازکی مالکن ملکہ ترنم نور جہاں کو دنیا سےرخصت ہوئےتئیس برس گزر گئے۔
گلوکارہ نے نو سو سے زائد فلموں کے لیے دس ہزار کے قریب گیت گائے۔گلوکارہ نے جو گایا وہ گیت امرہوگیا۔
اکیس ستمبر1956 کو قصورمیں پیدا ہونے والی اللہ وسائی نے زندگی کا آغاز پس پردہ موسیقی سےکیا۔جلد ہی یہ آوازپس پردہ سےسرپردہ ہوئی۔اورفلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے لگی۔
نور جہاں کے ٹیلی ویژن کے لیے گائے گیتوں اور غزلوں نے ہمیشہ اہل ذوق کی پذیرائی حاصل کی۔
ملکہ ترنم نے 65 کی جنگ میں ملی نغمے گا کر بہادر سپوتوں کے جذبے جوان رکھے، ملکہ ترنم نور جہاں کوان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز اور پرائیڈ آف پر فارمنس سے نوازا گیا۔
گائیکی کی دنیا کا یہ روشن ستارہ 23 دسمبر 2000 کو ہمیشہ کے لیے غروب ہوگیا۔ مگر اُنکے گائے گیت فن کی دنیا میں اُنہیں ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔