عام انتخابات کے معرکے میں عوام کی خدمت کا جذبہ اور انکی نمائندگی کا عزم لئے پشاور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراء بھی میدان میں اتر آئے ہیں، صوبیہ خان نے اپنے کاغذات نامزدگی صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 81 پر جمع کروا دیئے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 81 پشاور کی جنرل نشیست پر پہلی بار خواجہ سراء قسمت آزمانے کو تیار ہیں، صوبیہ خان خیبرپختونخوا کی پہلی آر جے ہونے کا اعزام بھی رکھتی ہیں اور اب پہلی ٹرانسجینڈر رکن اسمبلی بننے کی خوائش کی تکمیل کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی آر او کے پاس جمع کروا چکی ہیں۔
صوبیہ خان نے حلقے کے عوام کی خدمت کے ساتھ اپنی خواجہ سرا کمیونٹی کے مسائل کو اپنا منشور قرار دیا ہے۔
خواجہ سراء نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح عام انتخابات میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں ہوتی ہیں ویسے ہی ٹرانسجینڈرز کیلئے بھی مختص کی جائیں۔
صوبیہ خان نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے فرسٹ ڈویژن کے ساتھ اپنا بیچلر آف آرٹس پاس کیا۔