الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے ملک بھر میںآئندہ سال 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے غیر ملکی مبصرین کیلئے درخواستیں دینے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کی زیرصدارت اجلاس ہوا،جس میں میں وزارت خارجہ،وزارت داخلہ، اورانٹیلی جنس حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اب تک پاکستان میں مقیم غیرملکی میڈیاکے103نمائندگان کاجواب آیا،یورپی یونین،کامن ویلتھ ممالک کے وفود مشاہدےکے لیےآئیں گے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھااوپن ڈورپالیسی کےتحت مبصرین کامعاملہ دیکھ رہےہیں،الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ ایکریڈیشن کارڈزچھاپےہیں۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے غیرملکی مبصرین کیلئےدرخواستیں دینےکاوقت بڑھتے ہوئےاب 20 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ،جس کے بعد اب غیرملکی مبصرین20 جنوری تک درخواستیں دے سکیں گے ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن کی جانب سے غیرملکی مبصرین کودرخواستیں دینےکیلئے31دسمبرتک تاریخ مقررکی گئی تھی۔