انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے لئے 15 رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
ای سی بی کے مطابق سلیکشن پینل کا اجلاس نیوزی لینڈ کے خلاف میٹرو بینک ون ڈے سیریز میں 1-3 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہوا ، پینل کی جانب سے ہیری بروک کو 15 رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ جیسن رائے کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
We have finalised our 15-player squad for the @CricketWorldCup! 🏏🌍🏆👇#CWC23 | #EnglandCricket
— England Cricket (@englandcricket) September 17, 2023
انگلش ٹیم کے سلیکٹر لیوک رائٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسا اسکواڈ منتخب کیا ہے جس پر ہمیں یقین ہے کہ وہ بھارت جا کر ورلڈ کپ جیت سکتا ہیں۔
لیوک رائٹ نے جیسن رائے اور ہیروک کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلے کو ’ سخت فیصلہ ‘ بھی قرار دیا۔
ورلڈ کپ 2023 کے لئے منتخب انگلش سکواڈ کی قیادت جوز بٹلر کے سپرد کی گئی ہے۔
A legacy to maintain 📈
— England Cricket (@englandcricket) September 17, 2023
A trophy to retain 🏆@cricketworldcup ready! ⚡#CWC23 | #EnglandCricket pic.twitter.com/hO0gLyohKi
15 رکنی سکواڈ میں جوز بٹلر، معین علی، گس اٹکنسن ، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، لیام لیونگسٹن، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، جو روٹ ، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، مارک ووڈ اور کرس ووکس شامل ہیں۔
Our @CricketWorldCup 1⃣5⃣ 😍
— England Cricket (@englandcricket) September 17, 2023
Are we excited yet?! 😆#CWC23 | #EnglandCricket pic.twitter.com/u5FOly7rAk
یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا۔