اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے 5 ہزار والے جعلی کرنسی نوٹوں کی خبروں کے بعد اس نوٹ کی اصلیت جانچنے کیلئے کے درجن سے زائد سکیورٹی فیچر متعارف کرا دیئے۔
ایس بی پی کے مطابق5 ہزار کے کرنسی نوٹ کے فرنٹ اور بیک پر مخصوص سکیورٹی فیچرز اصلی نوٹ کی شناخت کو مزید آسان بنائیں گے، جیسے کہ رنگ بدلتا جھنڈا جو مختلف زاویوں سے دیکھنے پرآپ کو رنگ بدلتا نظر آئےگا۔ اور حفاظتی دھاگے میں پانچ ہزار کا ہندسہ آپٹیکل ویری ایبلز سیاہی کا استعمال اصلیت جانچنے میں مدد فراہم کرےگا۔
مرکزی بینک کے مطابق ان سکیورٹی فیچرز میں ہلال اور پانچ کونوں والا ستارہ ،روشنی میں نظر آنے والا ہندسہ بھی شامل ہے جس میں قائداعظم کی تصویر اور بڑا ہندسہ ،جھنڈا کا رنگ بدلنا اور حفاظتی دھاگے میں پیلی اور نیلی چمکدار پٹیاں،ہندسے کی مالیت پانچ ہزار روپےبھی دیکھی جا سکتی ہے اور روشنی کے رخ پر نظر آنے والی قائداعظم کی تصویر کےعلاوہ آر پار نظر آنے والا اردو میں پانچ ہزار کا ہندسہ بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ بینائی سے محروم افراد بھی 5 ہزار والے کرنسی نوٹ کی اصلیت ہونے کی جانچ کر سکیں گے، جس کیلئے بینائی سے محروم افراد کے لئے تین دائرے ابھری ہوئی چھپائی میں دیئے گئے ہیں جو اس کی مالیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ نوٹ پر گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے دستخط بھی ہیں۔ جبکہ نوٹ کی پشت پر فیصل مسجد کی تصویر اور نام لکھا ہے،نوٹ کا سن اشاعت بھی درج ہے۔