پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا موجودہ مینجمنٹ کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں۔تاہم مشاہدات پر مشتمل ان آڈٹس کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہوتی ہے تو پی سی بی حکام اس کے مطابق جواب دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورٹ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں یہ تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کے بارے میں کچھ آڈٹ اعتراضات پر مشتمل ایک مخصوص آڈٹ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
PCB clarifies on audit report
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 21, 2023
Details here ⤵️ https://t.co/gmf8aw4rYZ
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ زیر بحث آڈٹ رپورٹ 2019-2022 کی مدت سے متعلق ہے اور اس کا تعلق موجودہ مینجمنٹ کمیٹی سے نہیں ہے۔ اس ابتدائی آڈٹ رپورٹ میں پیش کردہ نتائج ابتدائی مشاہدات ہیں۔ اوران اعتراضات کے جواب میں پی سی بی حکام اپنی ادارہ جاتی ذمہ داریوں کے تحت پہلے ہی دستاویزی ثبوت کے ساتھ وضاحتیں فراہم کر چکے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا فیڈ بیک ابھی باقی ہے،مشاہدات پر مشتمل ان آڈٹس رپورٹس پرکوئی پیش رفت ہوتی ہے تو پی سی بی حکام اس کے مطابق جواب دیں گے۔