حکومت نے اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مطلوبہ درخواستیں موصول نہ ہونے پر حتمی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔
حکام کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مطلوبہ درخواستیں موصول نہ ہونے پر حج درخوستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی، باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار کے کوٹے پر صرف 3161 درخواستیں موصول ہوسکی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ریگیولر حج اسکیم کے تحت 63 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں، ریگولر اسکیم کے تحت درخواست جمع کرانے کا کل (22 دسمبر کو) آخری روز ہوگا۔