سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔
توڑ پھوڑ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں چوہدری پرویزالہیٰ کہنا تھا کہ جب فیلڈ ہی نہیں تو لیول پلیئنگ کیسا؟ مزید کہا کہ 3 جگہ ایم پی اے اور3 جگہ سے ایم این اے کا الیکشن لڑوں گا۔
چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف لاڈلے ہیں، دونوں لاڈلوں کی وجہ سےعوام کو کھانےکونہیں مل رہا،پرویزالہیٰ
دوسری جانب عدالت نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں پرویز الہٰی کی درخواست پر کیس کی سماعت کے لیے لمبی تاریخ دے دی۔
چوہدری پرویز الہٰی کو آج جوڈیشل کمپلیکس، احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں انسداد ہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔
چوہدری پرویز الہٰی نے استدعا کی کہ دونوں ٹیسٹوں کے لیے اجازت دی جائے۔ جج نے کہا آپ درخواست دیں میں دیکھ لوں گا، بے شک اڈیالہ میں ہی دے دیں۔