صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پارٹی ممبرزکو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی ہدایت کردی جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے درخواستیں بھی طلب کرلی گئیں۔
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نےسنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام اراکین ہرحلقے میں نامزدگی کے کاغذات فوری طور پرحاصل کریں
یہ بھی پڑھیں :۔شہباز شریف ، علیم خان ، یاسمین راشد سمیت دو سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے
اورقومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی امیدواران درخواستیں جمع کرائیں۔
صدرآئی پی پی نے ڈویژنل صدورکوقومی وصوبائی اسمبلی امیدواران کے لئے کوآرڈی نیشن کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی پانچ فیصد نمائندگی یقینی بنائی جائے۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا کسی اورمعاملے کو بعدمیں دیکھیں گے۔