تحریک انصاف نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نام دو ہفتوں میں فائنل کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ امیدواران کو کاغذات لیتے اور جمع کرواتے وقت اپنی پارٹی سے متعلق بتانے سےمنع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آٹھ فروری کو انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نام دو ہفتوں میں فائنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ناموں اور ٹکٹوں کے حتمی فیصلے سے پہلے پی ٹی آئی کی جانب سے ہدایات جاری کر دیں ۔
الیکشن کمیشن سے کاغذات حاصل کرنے والوں کو یہ کہا گیا کہ وہ کاغذات لیتے اور جمع کرواتے وقت بالکل نا بتایا جائے کہ وہ کس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں اور نا ہی یہ بتایا جائے کہ جس جماعت سے وہ الیکشن میں حصہ لیں گے ۔
تحریک انصاف کی جانب سے ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر انہیں اس بات کا خدشہ ہو کہ انہیں کسی مقدمے میں ملوث کردیا جائے گا تو وہ نامعلوم مقدمات سے بچنے کے لیے ہائیکورٹ میں رٹ بھی دائر کردیں ۔
پی ٹی آئی نے امیدواروں کویہ بھی ہدایات کی ہیں کہ کاغذات جمع کروانے کے لیے مضبوط اور وفادار ریکورنگ امیدواروں کے فارم ضرور جمع کروایں ۔ کاغذات جمع کروانے اور اس سے پہلے ماہر وکیل کو اپنی ٹیم کا لازمی حصہ بنائیں۔