یمن نے امریکا کو حملوں کی دھمکی دیدی۔ حوثی رہنماء کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے یمن پر حملہ کیا تو ہم بھی جوابی کارروائی کریں گے، گٹھنے نہیں ٹیکیں گے۔
یمن کے حوثی رہنماء نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ اگر یمن پر حملے کئے گئے تو ہم بھی جوابی کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، امریکی اتحادیوں کو مشور ہے کہ وہ اپنے آپ کو اس جنگ کا حصہ نہ بنائیں۔
یمنی حوثی رہنماء کا کہنا ہے کہ ہم اپنے اصولی مؤف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
واضح رہے کہ امریکا نے بحیرہ احمر میں جہازوں کو حوثیوں کے حملوں سے بچانے کیلئے اپنے 2 بحریہ جہاز بھیجنے اور نئی ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔
یمن کے حوثیوں نے غزہ پر حملوں کے جواب میں اسرائیل کیخلاف کارروائیوں کا اعلان کیا تھا، حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آنے والے کئی اسرائیلی جہازوں پر حملے کئے تھے، جن میں متعدد جہازوں کو نقصان پہنچا تھا۔