ترجمان ایرانی دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل جھوٹ پھیلانے میں گوئبلز کے نظریے پر کاربند ہیں۔
ترجمان ایرانی دفترخارجہ کے مطابق ایران کے ایٹمی اور میزائل پروگرام سے متعلق امریکا جھوٹ پھیلا رہا ہے،دسمبر میں احتجاج کے دوران ہلاکتوں کا امریکی دعویٰ بھی جھوٹا ہے،ان جھوٹے دعوؤں پر کسی کو بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔
اس سےقبل امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےاپنے بیان میں کہا ایران کا مسئلہ سفارتکاری کےذریعےحل کرنا میری ترجیح ہے،تہران کو ایٹمی طاقت بننے سےہرحال میں روکوں گا،میں کبھی بھی دہشتگردی کےسرپرست کو ایٹمی ہتھیاررکھنے کی اجازت نہیں دے سکتا،لیکن ہم نےان سےکبھی جوہری ہتھیار نہ رکھنے کی بات نہیں سنی،ایرانی کسی سودے بازی کی خواہش رکھتے ہیں،ایران ایسے میزائل بنانےپرکام کررہاہےجوجلد امریکہ تک پہنچ جائیں گے۔





















