پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کےدیئے گئے تمام سوالات کے جوابات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیئے ۔
تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے تمام چالیس سوالوں کے جوابات دے دیئے ہیںبہت سے سوالات تو ایسے تھے جن کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے کوئی تعلق ہی نہیں ۔
الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حکام نے بھی تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی سے پوچھے گئے کچھ سوالات مناسب نہیں ہیں۔
خیا ل رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) سے مزید 32 سوالات کے جوابات مانگ لئے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر نے سوالات کی کاپی پی ٹی آئی کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کردی تھی۔