لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق فل بینچ کو آگاہ کر دیا۔
عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا گیا جبکہ تین رکنی بینچ نے کہا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہے اس عدالت کا دائرہ اختیار اسلام آباد اور راولپنڈی کا ہے۔
عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کرنے کی ہدایت کی جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ میں نوٹیفکیشن چیلنج کر دیتا ہوں آپ درخواست کو پرسوں کے لیے مقرر کردیں۔
جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کو ایسے کیسے درخواست مقرر کردیں پہلے آپ چیلنج کریں پھر دیکھتے ہیں، بینچ کے ایک رکن کا روسٹر صرف آج تک ہے۔