مایہ ناز آسٹریلوی سپنر نیتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کی وکٹیں 500 مکمل کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق نیتھن لیون نے پاکستان کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 2وکٹیں لیکر 500 وکٹیں مکمل کرلیں، وہ یہ اعزاز پانے والے آسٹریلیا کے تیسرے اور دنیا کے آٹھویں بائولر بن گئے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن سپنر متھایامرلی دھرن کے پاس ہے جنہوں نے 800وکٹیں لے رکھی ہیں، سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن 708وکٹوں کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 690وکٹوں کے ساتھ تیسرے، سابق بھارتی سپنر انیل کمبلے 619وکٹوں کےساتھ چوتھے۔
دوسری جانب انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ 604 وکٹوں کے ساتھ پانچویں، سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر گلین میگراتھ 563وکٹوں کے ساتھ چھٹے اور سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر کورٹنی واش 519وکٹوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ نیتھن لیون 501وکٹیں لے کر آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں، انہوں نے 123میچز میں 500 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کیا۔