تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت بڑھانے کے بعد سروس چارجز میں غیرمعمولی اضافے اور چوروں کیخلاف سخت اقدامات کا منصوبہ بھی تیار کرلیا بل قسطوں میں جمع کرانے پر چودہ فیصد تک سود لاگو ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف سخت اقدامات کا منصوبہ بھی تیار کرلیا گیاڈسکوز کی بل قسطوں پرجمع کرانے پر 14 فیصدشرح سود کی تجویز دی گئی ہے سنگل فیز میٹرکیلئے ارجنٹ فیس15 ہزار روپے رکھنے کی تجویز تیار کی گئی ہےتھری فیز کیلئے ارجنٹ فیس 30 ہزارمقررکرنے کی سفارش شامل ہےبجلی چوری پرڈسکوزکی جانب سے تھانے میں درخواست دینےکی سفارش کی گئی ہےچوروں پرایک سے5سال تک کے بلز کے برابرجرمانہ عائد کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف شرائط کے تحت شعبہ توانائی کے نقصانات پر قابو پانے کا حکومتی مشن جاری ہےعوام مزید بوجھ برداشت کرنے کی تیاری پکڑ لیںڈسکوز کا سروس چارجز میں غیرمعمولی اضافے سے متعلق پیپر ورک مکمل کر لیا ہےکسٹمر سروس مینوئل میں ترامیم کا مسودہ نیپرا میں جمع کرا دیا گیا۔
میٹر میں ٹیمپرنگ کا جرم ثابت ہونے والے رجسٹرڈ صارف پر 6 ماہ سے تین سال کے بلز کے برابر جرمانہ عائد کرنے کی تجویز، جبکہ کنڈے کے ذریعے بجلی چوری کرنے والوں کو ایک سے پانچ سال تک کے نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا۔ جرمانے کا تعین اس عمارت میں موجود تمام آلات کے لوڈ کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔ نیپرا میں مجوزہ پلان پر سماعت انیس دسمبر کو ہوگی۔