مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کہتے ہیں کہ سولہ ماہ کے دوران ریاست کے مفاد میں کیے گئے مشکل مگر درست فیصلوں سے معیشت میں بہتر آرہی ہے ان شاءاللہ اقتدار میں آکر قوم کومہنگائی، بیروزگاری اورمعاشی بدحالی سےنجات دلائیں گے ۔
لاہور میںصدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے پارٹی راہنمائوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں سابق اسپیکرپنجاب اسمبلی رانااقبال، میاں ثاقب خورشید اور جاوید علی شاہ کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔منور کھیتران، عائشہ ارشد لودھی اور نوید اسلم لودھی نے بھی پارٹی صدرسےملاقات کی۔شیخ فیاض، عابدرضا کوٹلہ، سیدمبین، قطب کوریجہ، مخدوم مبین اورمحمودعالم بھی شامل تھے ملاقات میں پارٹی اموراورعام انتخابات کےحوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔
ملاقات میں سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق اورملک محمد احمد خان بھی موجود تھے رہنماؤں نے قائد نواز شریف کی بریت پر پارٹی صدر کو مبارک دی شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے اظہار پر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیاان شاءاللہ قوم کومہنگائی، بیروزگاری اورمعاشی بدحالی سے بریت دلائیں گےنواز شریف کو سزائیں سناکر قوم اور ملک کو سزا دی گئی مقدمات ہی نہیں، مقدمات بنانےوالےبھی جھوٹےنکلے ہیں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی ترقی پرپوری توجہ اورصلاحیتیں مرکوزکریں گے، سولہ ماہ کےدوران ریاست کےمفاد کیلئےکیےگئےمشکل فیصلوں سےمعیشت بہترہورہی ہے 8 فروری کےعام انتخابات کی بھرپورتیاریاں کریں ملاقات میں رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔