پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے کھیل کے دوران زخمی ہونے والے آسٹریلین بیٹر مارنس لبوشین کے حوالے سے خوشخبری آ گئی ہے ، ڈاکٹرز نے انہیں کلیئر قرار دیدیا ہے ۔
آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق مارنس لبوشین کھیل کے تیسرے روز پاکستانی باولر خرم شہزاد کی گیند انگلی پر لگنے کے باعث زخمی ہوئے تھے اور انہیں صرف دو رنز بنا کر ہی پولین واپس لوٹنا پڑا تھا ،جس کے بعد کھلاڑی کے مختلف ٹیسٹ کیئے گئے جس میں یہ بات واضح ہو گئی کہ انگلی میں کسی قسم کا کوئی فریکچر نہیں ہے ، کھیل کے چوتھے روز اتوار کی صبح مارنس لبوشین نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے بھی دکھائی دیئے جس کا مطلب ہے کہ وہ اگلے کھیل کیلئے فٹ ہیں۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بھی واضح کیا کہ ایکسرے میں کسی قسم کا کوئی واضح فریکچر سامنے نہیں آیا ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یاد رہے کہ پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 360 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، 450 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 89 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی اور پولین لوٹ گئی ۔
شان مسعود نے میچ کے بعد کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب اس مقام پر آتے ہیں تو کارکردگی بہتر کرنے کی طرف نظریں جماتے ہیں ، اگر آپ کہیں کہ آسٹریلیا 110 اوورز کھیلے گا اور ہم 100 تو میں سمجھ سکتا ہوں ، ہم اس سے بہتر اور تیز بیٹنگ کر سکتے ہیں ، ہمیں 60 سے 70 رنز کی کمی کا سامنا رہا ، باولنگ کے شعبے میں میرے نزدیک ہم نے اچھی پرفارمنس دکھائی ہے ، ہم اتنا ڈسپلن نہیں دکھا سکے جتنا دکھانا چاہتے تھے ،ہمیں آسٹریلیا کے اٹیک سے یہ سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ،بہت سے مثبت چیزیں ہیں جو ہم نے سیکھی ہیں ، یہ کبھی آسان نہیں ہوتا جب آپ دو نئے پلیئرز کے ساتھ کھیلتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ وہ میچور ہیں ، انہوں نے بہت ہی شاندار باولنگ کروائی ہے ، کسی اور دن مزید وکٹیں مل سکتی تھیں۔