الیکشن کمیشن آف پاکستان نےشفاف انتخابات کیلئےنگران وزراء کو ہٹانےکی درخواست سماعت کیلئےمقرر کردی الیکشن کمیشن میں درخواست کی سماعت 19 دسمبر کو ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق شفاف انتخابات کیلئےنگران وزراء کو ہٹانےکی درخواست19 دسمبر کو سماعت کیلئےمقرر کر دی گئی ہےدرخواست گزار نے فواد حسن فواد اور مشیراحد چیمہ کو ہٹانےکی استدعا کررکھی ہےنگران حکومت کے یہ دونوں عہدیدارماضی کی حکومت کا حصہ رہے ہیں۔
درخواست گزارنےمؤقف اختیار کیا ہے کہ فواد حسن فواد اور مشیراحد چیمہ یہ دونوں افراد آئندہ عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیںنگران حکومت ان افراد کےہوتے ہوئےانتخابات کی شفافیت ممکن نہیںبنا سکتی۔
الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو نوٹس جاری کردیا اسلام آباد فواد حسن فواد اور احد چیمہ سمیت درخواست گزار کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔