الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے
رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرکےطلب کرلیا الیکشن کمیشن کا 5 رکنی بینچ 18 دسمبر کو 10بجے سماعت کرے گاالیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کونوٹس بھیج دیاپی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی ،پارٹی جنرل سیکرٹری عمرایوب سمیت 9عہدیداروں کو نوٹس بھیج دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے صدر بلوچستان منیر احمدبلوچ،صدر سندھ حلیم عادل شیخ،صدرپنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد،صدرکے پی کے علی امین گنڈاپوکو بھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ریٹرننگ آفیسر سنٹرل سیکرٹریٹ سردارمصروف خان اورخیبرپختونخواکے سنٹرل سیکرٹریٹ میں ریٹرننگ آفیسر انصرمحمود کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کےخلاف 13 درخواستیں دائر ہوچکی ہیں پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا گیا تھا الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر سمیت تیرہ افراد کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔