صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سے آئی پی پی کی مذاکراتی ٹیم بات چیت کررہی ہے تاہم ابھی تک مسلم لیگ ن سے کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان ہمایوں اخترخان نے آئی پی پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا، اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے علاوہ سندھ کی قیادت لوکل پارٹیز سے بات چیت کررہی ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دوست بھی بات چیت کررہے ہیں۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کسی کی قربانی دے کر اپنی سیٹیں نہیں بڑھائیں گے، کسی کی گردن اتارکراپنی سیاست نہیں چمکائیں گے، جیسے ہی نتیجہ نکلے گا قوم کے سامنے آجائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ خوشی ہے ہمایوں اختر نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی، ہمایوں اختر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔
صدر آئی پی پی نے مزید کہا کہ ہمایوں خان آئی پی پی اور پاکستان کو مضبوط کریں گے، ان کا لاہوراورپاکستان کی سیاست میں ہمایوں خان کاکلیدی کرداررہاہے۔ ہمایوں اخترآئی پی پی کےپلیٹ فارم سےسیاست جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اخترخان نے کہا کہ میں ایک شہید جرنیل کا بیٹا ہوں،9 مئی مئی کو شہدا کےم جسموں کی بے حرمتی کی گئی، جس کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیارکرلی تھی، استحکام پاکستان پارٹی ملکی سیاست میں اپنا کردار اداکرے گی۔