لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ میں نا اہلی اور پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل نے مؤقف اختیارکیا کہ سابق چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں۔
سربراہ لارجر بنچ جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس کیس کو باقاعدہ سننے سے پہلے دائر اختیار کا فیصلہ کرے گی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کی عدم موجودگی میں کیس سننا مناسب نہیں ہوگا۔
بینچ کے رکن جسٹس شمس محمود مرزا نے کہا کہ آپ کے کلائنٹ میانوالی سے رکن منتخب ہوئے تھے میانوالی پنجاب کا حصہ ہے اسلام ہائیکورٹ یہ کیس کیسے سن سکتی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود انتہائی محدود ہے۔ عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے فریقین کونوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔