نگران وزیراعظم انوار الحق نےاپنےبیان میں کہابھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جوتے کی نوک پررکھتےہیں،کشمیر کافیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہوگا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کوئی نہیں کرسکتا،بھارتی سپریم کورٹ 4 بونےبٹھاکرکوئی فیصلہ دے توتحریک ختم نہیں ہوگی۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کاکبھی حصہ نہیں رہا نہ ہوگا، کشمیر فلسطین کی تحریکیں نمایاں تحریکیں ہیں،ہم ایل اوسی پراسٹینڈلیتے رہےہیں،ایسا نہیں وہ آتے ہیں اور فائرنگ کرکے چلےجاتے ہیں،ہم بھی ان کےمورچوں پرحملے کرتےہیں۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےخیبرپختونخوا میں دہشت گردحملوں کی مذمت کی ہے، انہوں نے سکیورٹی اہلکاروںکو دہشت گردی کا بڑا حملہ ناکام بنانے پرخراج تحسین پیش کیا ہے۔