ملتان میں ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10 روپے اضافے کے بعد مارکیٹ میں چینی 150 روپے تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کےمطابق چینی کہیں 145 کہیں 150 روپے فروخت ہو رہی،جبکہ یوٹیلیٹی سٹور پر 155 ہے،چینی مہنگی ہو رہی ہے۔
دوکاندارمن مانےریٹ پرچینی فروخت کررہے ہیں۔جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا۔
دوکانداروں کا کہنا ہےکہ منڈی سے کم 6800 کا تھیلہ لاتے ہیں،ایک کلو پیچھے ہمیں ایک دو روپے بچتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اب ہم بچوں کو بغیر چینی کے دودھ پلائیں یا پھر بغیر چینی کے چائے پیئیں حکومت کو ریٹ کنٹرول کرنا چاہیے۔