سعودی آئل کمپنی آرامکو سے ڈیل کی خبر پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔
اسٹاک ایکسچینج پہلی باردوران ٹریڈنگ 67 ہزار پوائنٹس کی حد عبورکرلی،کے ایس ہنڈریڈ انڈیکس 360 پوائنٹس بڑھکر 66786 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔ پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ 67 ہزار کی حد برقرار نہ رکھ سکی۔
سعودی اور پاکستانی آئل کمپنیوں میں 40 فیصد شیئرز کا معاہدہ طے پا گیا
گزشتہ روز سعودی آئل کمپنی آرامکو نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے نجی آئل کمپنی گو کیساتھ معاہدہ پردستخط کیے تھے،آرامکو پاکستان کے تیل وگیس شعبے میں 40 فیصد شیئرز حاصل کرےگی آرامکو کمپنی پاکستانی فیول ریٹیل مارکیٹ میں پہلی بار داخل ہورہی ہے سعودی کمپنی آرامکواورپاکستان کی نجی کمپنی کےدرمیان معاہدے پردستخط کردیئے گئے۔
آرامکو کمپنی کےصدمحمد القیطانی نےکہااس سال ہمارا دوسرا منصوبہ آرامکوکی ڈاون اسٹریم حکمت عملی کےساتھ جوڑا ہوا ہےجس میں دنیا بھر میں ایک بہترین ریفائننگ،مارکیٹنگ، لبریکنٹس،ٹریڈنگ اور کیمیکل پورٹ فیول کو فروغ دینے کے لیے ایک راستہ ہے۔
پاکستانی نجی کمپنی (گو) کے پاس ذخیرہ کرنےکی قابل قدر گنجائش، اعلیٰ معیار کے اثاثے اور ترقی کی صلاحیت ہے، جو پاکستان میں آرامکو برانڈ کو شروع کرنے میں مدد کرے گی۔