سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو نے پاکستانی نجی آئل کمپنی گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو) کیساتھ تیل وگیس شعبےمیں سرمایہ کاری کیلئے40 فیصد شیئرزحاصل کرےگی۔
رپورٹس کے مطابق سعودی آئل کمپنی آرامکو نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے نجی آئل کمپنی گو کیساتھ معاہدہ پر دستخط کر دیئے ہیں آرامکو پاکستان کے تیل وگیس شعبےمیں 40 فیصد شیئرز حاصل کرےگی آرامکو کمپنی پاکستانی فیول ریٹیل مارکیٹ میں پہلی بار داخل ہورہی ہے سعودی کمپنی آرامکواورپاکستان کی نجی کمپنی کےدرمیان معاہدے پردستخط کردیئے گئے۔
آرامکو کمپنی کے صدمحمد القیطانی نے کہااس سال ہمارا دوسرا منصوبہ آرامکوکی ڈاون اسٹریم حکمت عملی کے ساتھ جوڑا ہوا ہےجس میں دنیا بھر میں ایک بہترین ریفائننگ، مارکیٹنگ، لبریکنٹس، ٹریڈنگ اور کیمیکل پورٹ فیول کو فروغ دینے کے لیے ایک راستہ ہے۔ پاکستانی نجی کمپنی (گو) کے پاس ذخیرہ کرنے کی قابل قدر گنجائش، اعلیٰ معیار کے اثاثے اور ترقی کی صلاحیت ہے، جو پاکستان میں آرامکو برانڈ کو شروع کرنے میں مدد کرے گی۔
سعودی آئل کمپنی آرامکو کی پاکستان میں مصروفیات اس وجہ سے بھی بڑھی ہوئی ہیں۔ کیونکہ کمپنی سٹریٹجک گوادر پورٹ پر 10 بلین ڈالر کی گرین فیلڈ ریفائنری کے قیام کے لیے چارپاکستانی تیل کمپنیوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ جس پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے 2019 میں اسلام آباد کے دورے کے دوران طے پایا تھا۔
اس معاہدے میں ایک ریفائنری پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کا کام کرتی ہے جس میں کم از کم 300,000 بیرل یومیہ خام تیل کی پروسیسنگ کی گنجائش ہے۔ یہ تعاون سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہرے ہوتے اقتصادی تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے اور توقع ہے کہ اس سے پاکستانی معیشت کے لیے خاطر خواہ فوائد حاصل ہوں گے۔
انٹیگریٹڈ ریفائنری پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کئی اجزاء پر مشتمل ہوگا، بشمول سمندری انفراسٹرکچر، پیٹرو کیمیکل کمپلیکس، خام تیل اور صاف شدہ مصنوعات کے لیے ذخیرہ کرنے کی سہولیات، ریفائننگ یوٹیلیٹیز، اور پائپ لائن کنیکٹیویٹی کا نیٹ ورک شامل ہے یہ منصوبہ پاکستان کی ریفائننگ کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور درآمدی ایندھن کا بوجھ کم کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔